ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میکسیکو میں زلزلے کے بعد متاثرین کی تلاش جاری

میکسیکو میں زلزلے کے بعد متاثرین کی تلاش جاری

Sat, 23 Sep 2017 00:14:15    S.O. News Service

میکسکو،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں شدید زلزلے کے بعد گرنے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق اب تک کم از کم 60 افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ حکومتی امدادی کارکنوں اور عام لوگ ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ چار روز قبل آنے والے 7.1 طاقت کے اس زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ 137 ہلاکتیں دارالحکومت میکسیکوسٹی میں ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ملبے تلے ابھی بھی بہت سارے دبے ہیں۔
 


Share: